
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ کرنے پر اب بھی آمادہ ہیں، تاہم واشنگٹن کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔
روبیو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اس وقت بھی ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کیلئے تیار ہیں جس کے نتیجے میں ایران ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن سکے۔
مارکو روبیو کے مطابق امریکا کیلئے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا معاہدہ ممکن ہو جو اس معاملے کو یقینی بنائے تو صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔
SECRETARY RUBIO: Iran can never have a nuclear weapon. https://t.co/COHoSPBivz
— Department of State (@StateDept) September 23,2026 روبیو نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے وقت اور سخت سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی، جبکہ امریکی صدر نے فوجی آپشن بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔ یوں ایک طرف واشنگٹن مذاکرات اور معاہدے کا امکان کھلا رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف جوہری پروگرام کے معاملے پر اپنی بنیادی شرط بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
