کسی بھی جارحیت کا جواب فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی امریکہ کو تنبیہ

حیاتیات Sep 29, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ ’ایران کی مسلح افواج، اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ مل کر، اسلامی اُمت کے خلاف کسی بھی خطرے کا ’فیصلہ کن اور تباہ کن‘ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک سے تہران روانگی سے قبل کہا ہے کہ ’قطر کے ذریعے ایران کا سات نکاتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا گیا ہے اور اب ایران امریکی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔‘


عباس عراقچی نے ایرانی خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پیر کو قطری ثالث کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں ایران کا مؤقف امریکہ تک پہنچایا گیا۔‘ ان کے مطابق توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس کا جواب منگل کو ثالثوں کے ذریعے ایران تک پہنچ جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں