عامر حسن پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عبوری چیئرمین مقرر 

حیاتیات Nov 10, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عامر حسن کو پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔


پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے اراکین نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے عامر حسن کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عامر حسن پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ساتھ سرگرم رہے ہیں اور پاکستانی کاروباری برادری کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے اور کاروباری شخصیات اور پیشہ ور افراد کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کونسل کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔کونسل کے اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی عبوری قیادت میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ اپنی سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گی۔ اس کے ساتھ پاکستانی کاروباری افراد کی معاونت، کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے اور شارجہ کی وسیع تر کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھی کام جاری رکھا جائے گا۔


اراکین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ کونسل کی ترقی اور بہتری کے لیے نئی عبوری قیادت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاکہ کاروباری تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کے فروغ میں کونسل کا کردار مزید مؤثر بنایا جا سکے۔پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے اراکین نے عامر حسن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں کونسل مزید ترقی کرے گی، اراکین کے درمیان اتحاد مضبوط ہوگا اور کاروباری برادری کو مزید بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں