
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چیک پوسٹ چنغوص پر رات گئے دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک فضل واحدکا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس جوانوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات گئے شروع ہو کر صبح تک جاری رہا۔
