
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خط سے متعلق گفتگو میں راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خط میں قیدی کے اپنے حقوق کی پامالی کا ذکر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند وزراء دعویٰ کرتے ہیں کہ باہر سے کھانا لا کر دیا جاتا ہے اور چیک اپ ہوتا ہے، کیا خود وفاقی وزراء کھانا کھانے کے بعد بیمار نہیں ہوتے۔ ایسا لگتا ہے ان وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے، انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور یہ صوبوں یا اقتدار کو مضبوط کرنے کے پیچھے پڑے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ فوری بانی پی ٹی آئی کی صحت پر توجہ دیں، ایسا لگتا ہے ان وفاقی وزراء کے سینے میں پتھر کا دل ہے۔
