جی بی اے-16 دیامر ٹو کا حتمی انتخابی نتیجہ، فارم 49 جاری

حیاتیات Nov 17, 2026 IDOPRESS

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقے جی بی اے 16 دیامر 2 کا حتمی انتخابی نتیجہ آ گیا، فارم 49 بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عطاء اللہ 6 ہزار 758 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد امیدوار سید امام مالک 6 ہزار 673 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، عطاء اللہ اور سید امام مالک کے درمیان 85 ووٹوں کا فرق رہا، جبکہ ن لیگ کے امیدوار انجینئر ایم انور نے 6 ہزار 25 ووٹ حاصل کیے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 5 ہزار 475 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے، حلقے میں مجموعی طور پر 25 ہزار 327 درست اور 306 ووٹ مسترد قرار پائے۔

ریٹرننگ آفیسر نے 16 نومبر 2026 کو حتمی انتخابی نتیجہ جاری کیا، واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سید امام مالک کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، مالک نے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیاں چیلنج کی تھیں۔

پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے عطاء اللّٰہ شاہ کامیاب ہوئے تھے، انھوں نے 6 ہزار 618 ووٹ حاصل کیے تھے۔ عطا اللّٰہ کو امام مالک پر صرف 13 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں