
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 19 سے 21 نومبر کے دوران امریکی مدد سے 114 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی۔
بی بی سی اردو کے مطابق یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے، جب اس راستے سے روزانہ اوسطاً 138 جہاز گزرتے تھے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے اسی عرصے کے دوران بحیرہ احمر میں واقع آبنائے باب المندب سے 68 جہازوں کے گزرنے کا بھی اندراج کیا ہے۔
