
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے، نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے سوال پر غصے میں آگئے اور انہیں بدتمیز خاتون قرار دے دیا۔
اس بار ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نےصدر ٹرمپ سے سوال کیا جس پر انہیں غصہ آگیا ، اور صدر نے رپورٹر سے اُلٹا سوال کیا کہ آپ ہیں کون؟ آپ ایک بد تمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا۔
Trump to a female reporter: Come on. Who are you with? Who are you with? You really are a rude person. I’m not talking to you. You shouldn’t be in the front row. You should be in the back row. https://t.co/d2M1ljyvfp
— Headquarters (@HQNewsNow) November 20,2026 ٹرمپ کے صحافیوں کے ساتھ رویے پر ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب امریکی صدر کسی رپورٹر پر برہم نہ ہوں جس کی وجہ عموماً صحافیوں کے ایسے سوالات ہوتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔
