امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں: امریکی عہدیدار

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ  اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق

چپ ٹیک Apr 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔

’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کے لیے رابطے بھی جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا بیان پاکستان میں ہونے والےمذاکرات کےبعد سامنے آیا ہے جبکہ اس حوالے سے مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کا دور ہوا تھا جس میں ایرانی اور امریکی وفود نے شرکت کی تھی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ فریقین کے درمیان کئی ادوار پر مشتمل سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ امید ہے دونوں فریق مثبت رویہ برقرار رکھیں گے اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں