لاس ویگاس(ڈیلی پاکستا آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ جلد ختم ہو جائے گی، میں تہران سے جنگ نہیں لڑنا چاہتا تھا، لیکن جوہری خطرہ

لاس ویگاس(ڈیلی پاکستا آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ جلد ختم ہو جائے گی، میں تہران سے جنگ نہیں لڑنا چاہتا تھا، لیکن جوہری خطرہ روکنے کیلئے جنگ کرنا پڑی۔
لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاررکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ایرانی اچھے فائٹر ہیں مگر ان کی نیوی ختم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن دور میں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی، نیو یارک میں ٹیکس پالیسیوں سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں، ٹیکس کے بوجھ کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر لیتے ہیں، ٹیکس کٹ کی پالیسی سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، میرے دور میں امریکا میں 18 ٹریلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
