لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپ میں ایندھن کے بحران کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، جہاں رپورٹس کے مطابق خطے کے پاس صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی رہ گیا ہے۔ ماہرین

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپ میں ایندھن کے بحران کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، جہاں رپورٹس کے مطابق خطے کے پاس صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی رہ گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی سطح پر توانائی کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ کئی ممالک اس بحران سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، چین، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک، جو توانائی کے لیے مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتے ہیں، اس صورتحال سے سب سے پہلے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد اس بحران کے اثرات یورپ اور امریکا تک بھی پہنچ رہے ہیں۔
