
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پر اعتماد کمزور پڑنے لگا،غیرملکی سرمایہ کاری 2016کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ کےمطابق بھارت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے تک گر گئی ہے،جو گزشتہ تقریباً ایک دہائی کی کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے،مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اورسرمایہ کاروں کےخدشات کے باعث بھارتی مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھوتی جا رہی ہے۔
