سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

چپ ٹیک Jun 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

فیصلے کے مطابق میٹرک کے نتائج 10 جولائی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کر دیئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری جامعات محمد عباس بلوچ اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے بھر میں مکمل ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران تمام تعلیمی بورڈز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں منعقدہ امتحانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں کراچی ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون کو اختتام پذیر ہوں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں