
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) استعفوں کے بارے میں سوچ رہی ہے کیونکہ پارٹی کو سیاسی معاملات پر جگہ نہیں دی جا رہی ہے اور گلگت بلتستان میں پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم چلانے سے روکا گیا اور گرفتار کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ ہم اسمبلیوں سے استعفوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
