
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مومنہ اقبال کیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیجی۔
مومنہ اقبال کی مدعیت میں ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمے میں ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آئی کہ ملزم نے اپنے موبائل فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد تفتیشی حکام کے حوالے کیا، ملزم نے اداکارہ اور ان کی بہن رمشا اقبال کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیجی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے بھی اپنے موبائل فون سے مومنہ اقبال کو دھمکیاں دیں، سمیرا نے تاحال اپنا فون این سی سی آئی اے کے حوالے نہیں کیا۔
