مزید حملوں کو روکنے کے لیے گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو نشانہ بنایا،  امریکی سینٹکام کا دعویٰ

چپ ٹیک Jun 6, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کی طرف داغے گئے چار خودکش ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون خطے میں بحری آمد و رفت کے لیے فوری نوعیت کا خطرہ تھے، امریکی افواج نے مزید حملوں کو روکنے کے لیے گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی کارروائیوں کو بلاجواز اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے سینٹکام نے یہ بھی کہا کہ امریکی افواج بدستور چوکس ہیں اور اپنے دفاع کے لیے جوابی کارروائیاں کریں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں