گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: پاکستان پیپلزپارٹی 3، آزاد 2، ن لیگ اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک ایک نشست جیت لی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

چپ ٹیک Jun 8, 2026 IDOPRESS

اسکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔ اب تک حاصل ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 3 نشتوں پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1302 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد انور 1069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 2244 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی ایف کے رحمت خالق 1128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 4068 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 3320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 3017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2827 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 2713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار امان علی 5169 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 3195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے تمام 58 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9308 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 10829 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 2992 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں