پاک چین دوستی کے 75 سال پورے  ہونے پر شنہوا کے زیراہتمام تقریب، پاکستان کے وفاقی وزراء کی شرکت،تعلق وقت کیساتھ مزید مستحکم ہوا، عطا تارڑ

چپ ٹیک Jun 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں 75 سالہ پاک چین دوستی، جوائنٹ کنٹریبیوشن گلوبل گورننس انیشی ایٹو اورcpec سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال، آزمودہ اور ”آئرن برادرز“ کے منفرد رشتے پر قائم ہے جو نسل در نسل منتقل ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے بعد پاک چین دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے، پاکستان اور چین ایک منفرد تعلق رکھتے ہیں جو روایتی سفارتی روابط سے کہیں آگے ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی حکومت، وزیراعظم اور وزارت اطلاعات کی جانب سے سی پیک کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی گورننس اقدام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب کا اختتام ”پاک چین دوستی زندہ باد“ کے الفاظ سے کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں