
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آ جانا تاریخی لمحہ ہے،عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہئے،پارلیمان اور سیاسی عمل ایسے مسائل کو حل کرنے کے مناسب فورمز ہیں،الیکشن کمیشن سے قبل ازوقت انتخابی شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں،ہم سیاسی حل کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔
