بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالاجیل سے شفاء ہسپتال منتقل کر دیا گیا

چپ ٹیک Aug 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا ءہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس بانی پی ٹی آئی کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالا جیل سے روانہ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالا جیل گیٹ نمبر ایک سے ہسپتال کیلئے روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں