پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

چپ ٹیک Aug 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ ہی صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول دوبارہ کھل گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق طویل تعطیلات کے بعد سکولوں میں ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں، طلبا و طالبات خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچے، جبکہ اساتذہ نے بھی نئے تعلیمی مرحلے کے آغاز پر بچوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سکولوں کے صحن اور راہداریاں بچوں کی چہچہاہٹ سے گونج اٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی توانائی کے ساتھ سیکھنے کا سفر وہیں سے آگے بڑھے گا جہاں رکا تھا، چھٹیوں کے بعد جن بچوں کی تعلیم میں کسی وجہ سے تعطل آرہا، اساتذہ ان کے تعلیمی تسلسل کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کریں، آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں اضافے کو روکنا بڑا چیلنج ہے، ہر بچے کو سکول تک لانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں تعلیمی نقصانات سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں