محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان

چپ ٹیک Aug 24, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا نام نہ لینا خوف کے مترادف ہے، سرانان حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم قبول کر چکی ہے۔

ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی جان کے خوف کی وجہ سے دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں، یہ وہ خوف اور ڈر ہے جو ہمارے لیڈروں کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، ایسا رویہ دوغلے پن کے مترادف ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں