میر رضا قتل کیس: جبران ناصر نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا

چپ ٹیک Aug 24, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقتول میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل میڈیا کے توسط سے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے کا پتا چلا، کمیشن کیلئے ایک ہائیکورٹ کے جج کو نامزد کیا جارہا ہے، حکومت کے فیصلے کی کاپی ابھی تک فیملی کو بھی نہیں دی گئی۔ کمیشن کے ٹی او آرز کے حوالے سے بھی کوئی جانتا، قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن اُن کیسز میں بنتا ہے جس میں کمیٹی کی سفارش حاصل ہو۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ آخری فوٹیجز ہم سے ابھی تک شئیر نہیں کی گئیں، شو روم کے بھی دو کیمرے لگے تھے اسکی بھی فوٹیجز شئیر نہیں کی گئیں، اب یہ کہہ دیں گے کہ کیمرے خراب ہیں، اس موٹر سائیکل کا کچھ نہیں پتا چلا، اس آلٹو کا بھی کچھ پتا نہیں چلا، اس کو صحیح طور پر جے آئی ٹی کی طرف لے جانا چاہئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں