
پشین (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرانان کے علاقے سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حملہ آوروں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور مشینری کو نشانہ بنایا، سلیمان زئی میں مزدوروں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
