
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم 18.5 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس نے 35 اور پاتھم نسانکا نے 36 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر، جوفرا آرچر اور ول جیکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان ہیری بروک نے 34 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پردو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلینڈ نے 62 گیندیں قبل ہی کامیابی حاصل کرلی۔
