پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور عوام اور ان کے مسائل ہیں، محمد اشرف خان

چپ ٹیک Sep 20, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما محمد اشرف خان نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، مشکلات اور حالات سے آگاہی حاصل کی۔


محمد اشرف خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور عوام اور ان کے مسائل ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے درمیان جاکر ان کے مسائل سننے اور عام آدمی کو سیاسی عمل کا مرکز بنانے کی جو روایت قائم کی، پیپلز پارٹی آج بھی اسی عوامی رابطے کی سیاست کو اہمیت دیتی ہے۔


انہوں نے دبئی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل اور مشکلات تفصیل سے سنیں اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی معیشت اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مسائل، تجاویز اور احساسات کو اہمیت دینا ضروری ہے۔


محمد اشرف خان نے پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے دور رہنے کے باوجود پاکستانی اپنی محنت، صلاحیت اور کردار کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد، باہمی تعاون اور پاکستان سے مضبوط تعلق وقت کی اہم ضرورت ہے۔


محمد اشرف خان نے دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے بھی ملاقات کی اور امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، ان کے حالات، صحافتی و سماجی سرگرمیوں اور پاکستان سے ان کے روابط کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا- اس موقع پر کمیونٹی کے مختلف مسائل اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے معاملات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب بھی موجود تھے۔ انہوں نے محمد اشرف خان کی دبئی آمد اور پاکستانی کمیونٹی سے براہِ راست رابطہ کرنے کے اقدام کو سراہا۔


ملاقات کے دوران پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے مل کر کام کرنے، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


محمد اشرف خان نے کہا کہ سیاسی کارکن کی اصل طاقت عوام کے ساتھ اس کا رابطہ ہے۔ عوام کے درمیان جاکر ان کے دکھ درد سننا اور ان کے مسائل کو سمجھنا ہی حقیقی عوامی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی بھی قومی زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ان کے ساتھ رابطے کا سلسلہ مزید مضبوط کیا جائے گا۔


پاکستانی کمیونٹی دبئی سے ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی، پاکستانی کمیونٹی کے بہتر مستقبل اور باہمی اتحاد و یکجہتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں