مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، حکومت سنجیدگی سے بات کرے تو حل نکل سکتا ہے: راجہ ناصر عباس

چپ ٹیک Sep 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، حکومت سنجیدگی سے بات کرے تو حل نکل سکتا ہے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے پچھلے دنوں ہونے والی گفتگو کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ محسن نقوی کا اصرار تھا کہ احتجاج کی کال واپس لے لی جائے تو بات ہوگی۔ انہیں اپوزیشن نے بتایا کہ 27 ستمبر کی کال صرف بانی چیئرمین ہی واپس لے سکتے ہیں۔ہم نے محسن نقوی سے کہا کہ آپ ملاقات کی اجازت دے دیں، تو عمران خان سے اس پر بات کریں گے، جس کے بعد ملاقات بےنتیجہ ختم ہوگئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں