اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی بندش کی وجہ سے چند پیٹرول پمپس کو وقتی پریشانی کا سامنا رپورٹ ہوا تاہم پیٹرول ٹینکرز کے ذریعے ایسے تمام پمپس پر فیول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں پمپس پر سٹاک کی دستیابی پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی شہر بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی اور دستیابی کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے پیشِ نظر شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
