بھارتی اداکارہ زرین خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ کی جانب

توانائی Apr 8, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نماز جنازہ آج ورسوا ممبئی میں ادا کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہماری پیاری محترمہ پروین خان، جو زرین خان اور ثناء خان کی والدہ تھیں، پُرسکون انداز میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔


زرین خان اپنی والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ کرتی رہتی تھیں اور انہوں نے فروری میں انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ زرین خان اپنی والدہ کے انتقال سے ایک روز قبل اپنی پالتو بلی کی موت کا صدمہ بھی جھیل چکی ہیں، جس پر انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں اظہارِ افسوس کیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں