لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسڑ جاری اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسڑ جاری اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 4 مئی سے 4 جولائی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن 24 سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ تمام ڈویژنل بینچز پیر سے جمعرات تک مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل شامل ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، لاہور ڈویژن بینچ2 میں جسٹس عابد عزیز شیخ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس کیسز سنے گے جبکہ ڈویژن بینچ 3میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ ہیں۔
ڈویژن بینچ 9جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں سول نوعیت کے کیسز سنے گا، جسٹس چوہدری سلطان محمود دو رکنی بینچ میں شامل ہیں جبکہ ڈویژن بینچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔
روسٹر کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم صرف سنگل بینچ کی حثیت سے کیس سنیں گے جبکہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس طارق سلیم شیخ صرف سنگل بینچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔
