ایرانی پرچم بردار بحری جہاز تسکا کے عملے کے 6 ارکان کو چھوڑ دیا گیا

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری جہاز تسکا کے عملے کے چھ ایرانی ارکان کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دیگر 22 ارکان کی رہائی کے لیے کوششیں

توانائی Apr 30, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحری جہاز تسکا کے عملے کے چھ ایرانی ارکان کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دیگر 22 ارکان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی (اسنا) کا کہنا ہے کہ ایران کی سفارتی اور قانونی کوششوں کے بعد کنٹینر جہاز تسکا کے عملے کے چھ ایرانی ارکان کو چھوڑ دیا گیا اور وہ اب ایران میں ہیں۔


اسنا کے مطابق اس کے لیے ہلال احمر سوسائٹی میں بین الاقوامی امور اور انسانی قانون کے نائب صدر نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی حکام سے خط و کتابت اور مشاورت کی۔


ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج نے جہاز تسکا کو اس وقت قبضے میں لیا تھا جب وہ ایران کی جانب رواں تھا اور اس میں اہم اشیا کی کھیپ موجود تھی، جن میں طبی آلات اور ادویات شامل تھیں۔


واقعے کے وقت جہاز پر ایرانی عملے کے 28 افراد سوار تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں