پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندی پر

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بازارِ حصص

توانائی May 6, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رہا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1.61 فیصد اضافے کے ساتھ 2646 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 67 ہزار 389 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

عالمی سطح پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔


کورین کاسپی میں 7.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ 1.27 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے نفٹی ففٹی میں بھی 0.4 فیصد بہتری دیکھی گئی تاہم جاپان کا ٹوکیو بازار آج بند رہا۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 278.72 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278.75 روپے پر بند ہوا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں