راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس سہ پہر 2بجے ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس سہ پہر 2بجے ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ نیوی اور ایئرفورس افسران بھی ہو ں گے۔
دوسری جانب بھارت کے خلاف معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا ، دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اِن شاء اللہ ہمیشہ “Second to None” رہے گی اور اس عظیم قوم کے لئے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہے گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
