اسلام آباد (ویب ڈیسک) بارہ کہواٹھال چوک میں لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور تاجروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے مری روڈ بند کردیا۔منتظمین کا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بارہ کہواٹھال چوک میں لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور تاجروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے مری روڈ بند کردیا۔منتظمین کا کہناتھاکہ اس اجتماع کا مقصد پرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجران نے حکومت کے اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے مقامی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ ہزاروں افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
ادھر مری میں تاجروں نے غیرمعینہ مدت کے لیے شٹرڈائون ہڑتال کردی ہے جو جاری ہے ۔
⛔ کراچی سے کشمیر تک ہر کوئ تنگ آیا ہوا ہے حکومت نے جلد کچھ نہ کیا نہ تھمنے والا طوفان اٹھے گا۔۔ pic.twitter.com/ruUvyfmskb
— Numi.Shah (@Shah15446472) May 12,2026
