ابوظہبی میں گھر اورکمرشل مقامات کےکرایوں میں اضافے پر پابندی لگادی گئی

توانائی Jun 3, 2026 IDOPRESS

ابوظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں گھر اور کمرشل مقامات کے کرایوں میں اضافے پر پابندی لگادی گئی۔

’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق خلیجی میڈیا کے مطابق حکام نےکہا ہےکہ گھر اور کمرشل مقامات کے کرایوں میں اضافے پر عارضی پابندی ہے،کرائےکے لیے نئے اور تجدید شدہ معاہدوں پر بھی اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ کرائے سے زیادہ رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اورگھر اورکمرشل مقامات کےکرایوں میں اضافہ تاحکم ثانی معطل رہےگا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں کورونا وباء کے دوران بھی ابو ظہبی میں کاروبار کرنے والی تمام کمپنیوں کے کرایوں کو منجمد کر دیا گیا تھا، اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو ریلیف دینا اور معیشت کو سہارا فراہم کرنا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں