لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹیز کے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا

توانائی Jun 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹیز کے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا،عدالت نے درخواست گزار کو تحریری معافی نامہ لکھ کر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ آئندہ ایسی بے بنیاد درخواست دائر نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹیزکے قبضے دلوانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ عدالت اپنے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی تو نظام ختم ہو جائےگا۔

عدالت نے کہاکہ کل ہم نے ان سے 3دفعہ پوچھا تھا کہ سچ بتائیں،دیکھتے ہیں ان کوجرمانہ کرنا یا نہیں ۔

عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا، عدالت نے درخواست گزار کو تحریری معافی نامہ لکھ کر دینے کی ہدایت کی،عدالت نے کہاکہ آپ آئندہ ایسی بے بنیاد درخواست دائر نہیں کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں