
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب باندرہ میں 5 جولائی کو عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف جوڑی کے قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے کیونکہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا سے دور تھے اور ان کی اہلیہ بھی ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کے باوجود اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور ہی رکھتی ہیں۔
اس سے پہلے وہ بنگلورو کے مگراتھ روڈ پر ایک ہیئر سٹوڈیو کی مالک بھی تھیں لیکن اسے ایک دہائی قبل بیچ دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مالیت میں مزید اضافہ ہوا۔
