پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ کی گئی تو ۔۔۔؟امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

توانائی Jun 6, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ کی گئی تو ۔۔۔؟امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اہم اعلان کر دیا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہر طبقۂ فکر کے لوگوں کے لیے ظلم ہے، حکومت اپنی نالائقی اور کرپشن چھپانے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم نہ کی گئی تو ہڑتال کی کال دیں گے۔ حکومت ہر جمعے کو ایک بجٹ کا اعلان کر دیتی ہے، یہ اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔حکومت لوگوں کو آپس میں لڑانے کے بجائے مقامی حکومتیں بنائے اور بااختیار شہری حکومت بنانے کی طرف آئے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیرِجماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سہارے ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرولیم لیوی لگانا کسی ظلم سے کم نہیں، عوام سے آج بھی 105 روپے لیوی کے وصول کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، عوام کی طبی سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل آج بھی معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں