کراچی؛ میٹرک کے نتائج کا اعلان،طالبات نے میدان مار لیا

سافٹ ویئر Jul 1, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جنرل گروپ کے نتائج میں طالبات کا پلڑا بھاری رہا اور پہلی تینوں پوزیشنز پر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک (جماعت دہم) جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا، یہ نتائج ریگولر اور پرائیویٹ دونوں کیٹیگریز کے طلبہ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

امتحانات کے نتائج میں روایتی طور پر ایک بار پھر طالبات نے میدان مارتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز پر قبضہ جما لیا ہے۔

چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر ایک اہم اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے لیے کمپیوٹرائزڈ اسیسمنٹ اور ای-مارکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس سے نتائج میں مزید شفافیت اور تیزی آئے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں