کراچی: فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق، 2 افراد زخمی

سائنس Jul 1, 2026 IDOPRESS


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ فیصل عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل عباسی ایک سیاسی جماعت کے یوسی 20 اورنگی ٹاؤن کے عہدیدار تھے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کی شناخت فہد جمالی اور فہد عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں