
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اس واقعے میں ملوث ایک ملزم کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور شواہد کی تصدیق کے بعد تفتیش مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔
زیرِ حراست ملزمان میں ایک نواز نامی ملزم بھی شامل ہے، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ متاثرہ خواتین اور ملزمان کے درمیان کرپٹو کرنسی میں شراکت داری موجود تھی۔ ملزمان کرپٹو کرنسی میں منافع کے دعوے دار تھے اور خواتین کو مزید سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا گیا تھا۔
