مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے

توانائی Jul 29, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے نئے سپیل نے انٹری دے دی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں لکشمی چوک میں 15.2 ، اپر مال 0.8، مغلپورہ 7.8، تاجپورہ 4.4، چوک ناخدا 13.2 ، پانی والا تالاب میں 19.6 ، فرخ آباد 1، سگیاں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں