لاہورمیں پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا ءکرلیا

توانائی Aug 7, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا ءکرلیا۔

نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق ٹاؤن شپ پولیس نے انکوائری میں گناہگارثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے، بھتہ خوری اوراختیارات کےناجائزاستعمال کی دفعات شامل کی گئیں ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ملزموں میں دو حاضر سروس اور ایک سابق پولیس اہلکار شامل ہے۔

وردی پہنے3 ملزمان نےخودکوسی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا اہلکارظاہرکیا،تاوان کی عدم ادائیگی پرجعلی مقابلےمیں مارنےکی دھمکیاں دیتےرہے،متاثرہ شہری کے اہلخانہ نےرہائی کےلیےاڑھائی لاکھ روپےادا کئے، ملزمان میں کانسٹیبل عقیل ،کانسٹیبل غفار اورسابق اہلکار رفاقت شامل ہیں،تینوں ملزمان کو حراست میں لیکرحوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں