آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ کے قریب پہنچ گئی، امریکی وزیر توانائی کا دعویٰ

توانائی Aug 12, 2026 IDOPRESS

واشنگٹں (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ کے قریب پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل اوسطاً تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی فوج اور خلیجی اتحادیوں کی مربوط کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔

کرس رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ مزید 50 سے 70 لاکھ بیرل یومیہ تیل جدید پائپ لائنز اور برآمدی سہولیات کے ذریعے خطے سے باہر بھیجا جا رہا ہے، جس کے بعد خطے سے تیل کی مجموعی ترسیل تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرل یومیہ بنتی ہے۔

امریکی وزیر توانائی کے مطابق صرف اتوار کے روز خلیجی خطے سے 2 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کیا گیا، جو تنازع سے پہلے کی اوسط مقدار سے بھی زیادہ ہے۔

اس سے قبل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایرانی شرائط نہ ماننے تک آبنائے ہرمز بند رکھنےکا اعلان کیا تھا۔

سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز تب تک بند رہےگی جب تک امریکا اپنے رویہ تبدیل نہ کردے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں