برطانیہ میں انڈوں سے وائرس پھیلنے لگا، ایک ہلاک اور 207 افراد بیمار

توانائی Aug 21, 2026 IDOPRESS

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں سالمونیلا کی وبا نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 207 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق محکمۂ صحت کے حکام کو شبہ ہے کہ اس وبا کا تعلق بیرونِ ملک سے درآمد کیے گئے انڈوں سے تیار ہونے والی خوراک سے ہوسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال یکم اگست تک 206 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک کیس گزشتہ برس رپورٹ ہوا تھا۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ انڈوں اور ان کی پیکیجنگ کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، کھانے کی تیاری کے دوران صفائی کا خیال رکھیں اور انڈوں کو مناسب درجہ حرارت پر اچھی طرح پکائیں۔

تحقیقات مکمل ہونے تک کسی مخصوص درآمد کنندہ یا مصنوعات کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں