
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے 1 ہفتہ قبل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے پینٹاگون کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
پینٹاگون کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ مشقیں طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ قبل مکمل ہوں گی۔
امریکی محکمۂ جنگ کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دورانیے میں تبدیلی کے باوجود فوجی تیاری اور تربیتی اہداف برقرار رہیں گے۔
دوسری جانب جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنوبی کوریا نے بتایا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں 17 سے 21 اگست تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مشترکہ فوجی مشقیں 17 سے 27 اگست تک شیڈول تھیں۔
