مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

توانائی Aug 21, 2026 IDOPRESS

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ صدارت بڑی حد تک ایک رسمی عہدہ ہے، لیکن مرزا عالمگیر اب سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ملک کے انتظامی اختیارات بدستور وزیراعظم اور کابینہ کے پاس ہی رہیں گے۔

سال2024 میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ حکومت کے خاتمے کے بعد بی این پی رواں سال فروری میں دوبارہ اقتدار میں آئی تھی۔

78 سالہ مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے پارلیمانی ووٹنگ میں ریٹائرڈ آرمی کرنل، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور جماعت اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو شکست دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں