
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں غیر ملکی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر سامان قبضے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں غیر ملکی آپریٹڈ کال سینٹر پرچھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
حکام کے مطابق چھاپے کے وقت کال سینٹر کی انتظامیہ و عملہ غائب تھا جبکہ موقع سے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
این سی سی آئی اے کا مزید کہناتھاکہ تحقیقات اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی.
