پاکستان میں 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی گئیں

توانائی Aug 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(افضل افتخار)پاکستان میں 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، جنوبی ایشیائی اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اسلام آباد میں اجلاس کے دوران کھیلوں کی تیاریوں اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کی صدارت جنوبی ایشیائی اولمپک کونسل اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کی، جس میں خطے کے مختلف ممالک کی قومی اولمپک کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں کھیلوں کے کامیاب انعقاد کیلئے جاری اقدامات، انتظامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔پاکستان 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی میزبانی 3 سے 11 اپریل 2027 تک کرے گا۔ کھیلوں کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ہوں گے، جن میں 28 کھیل شامل ہوں گے۔ خواتین کھلاڑی 25 کھیلوں میں حصہ لیں گی جبکہ نو روزہ مقابلوں میں 346 میڈل ایونٹس منعقد ہوں گے۔جنوبی ایشیائی کھیلوں میں تقریباً 3 ہزار 200 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر متعلقہ افراد پر مشتمل مجموعی وفد کی تعداد 4 ہزار 200 کے قریب ہوگی۔ تینوں میزبان شہروں میں 28 کھیلوں کے مقامات پر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کو لاہور اور پشاور میں جاری انتظامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی کے ارکان کل اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش، سفری سہولیات، کھیلوں کے دوران انتظامی خدمات اور دیگر ضروری امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کھیلوں سے قبل ہونے والی تشہیری سرگرمیوں اور ’’100 دن باقی‘‘ کے مرحلے کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ جنوبی ایشیائی اولمپک کونسل کے حکام نے پاکستان کی جانب سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 14ویں جنوبی ایشیائی کھیل خطے میں کھیلوں کے فروغ، باہمی دوستی اور تعاون کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں