کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق

توانائی Aug 24, 2026 IDOPRESS

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کھانا تیار کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد بیوی نے شوہر کو فرائنگ پین کے وار سے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر سکندریہ میں 65 سالہ شخص اور اس کی اہلیہ کے درمیان کھانے کی تیاری پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحث کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر غصے میں آکر فرائنگ پین سے شوہر کے سر پر وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی گر پڑا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والا فرائنگ پین بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

استغاثہ نے واقعے کا باقاعدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرانزک معائنہ کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں